اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے فورنزک ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ فورنزک کے بعد پتا چلے گا کہ اصلی یا نقلی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فون ٹیپنگ غیر قانونی ہے،سپریم کورٹ عمران خان کے گھر فون ٹیپ کرنے کا نوٹس لے۔پیر کو سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے سابق وزیر فواد چوہدر ی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فون ٹیپنگ پرفورنزک ہو گا تو پتہ چلے گا،اصل مسلئہ فون ٹیپنگ کاہے،فون ٹیپنگ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوںنے کہاکہ 1997میں بینظیر حکومت کو فون ٹیپنگ پر گرائی گئی،2015کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی کیس سنا،اس وقت آئی ایس آئی نے سات ہزار سے زائد فون ٹیپنگ کا اعتراف کیا،فون ٹیپس خفیہ ادارے کرتے ہیںکیونکہ انکے پاس وسائل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کوفون ٹیپنگ پر نوٹس لینا چاہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک صحافی نے سابق وزیرعظم عمران خان اور اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے مابین گفتگو کی ریکارڈنگ بھی سامنے آنے کا کہہ دیا،اس کو پبلک کیا گیا تو یہ آفیشل پبلک سیکرٹ ایکٹ کیخلاف ورزی ہے،یہ سب امریکی سازش کوسامنے لانے پر کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جن پر پاکستان کی دفاع کی ذمہ داری ہے وہ اس بحران کو آگے کیوں بڑھنے دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز کو کس حیثیت میں آفیشل ڈاکومنٹس دکھایا جا رہا ہے،امپورٹڈ حکومت کو عمران خان کیخلاف کچھ نہیں کیا تو انکی فیملی کے حوالے سے چیزیں سامنے لائی جا رہی ہے،یہ کسی عام شہری کی نہیں،اس وقت کے وزیرعظم کی گفتگو کی ٹیپنگ کی۔ انہوںنے کہاکہ جس جس نے رجیم چینج کیلئے کردار کیا وہ سب بے نقاب ہوں گے،امپوٹڈ حکومت نے امریکہ سے کہاجو آپ کہیں گے ہم کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ ایل او سی پر صورتحال کشیدہ ہو سکتے ہیں۔اس مورقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں مسلسل فون ٹیپ کرکے لیک کئے جارہے ہیں۔ فرح بی بی پربھی الزامات لگائے جارہے ہیں، آپ فرح بی بی پر مقدمہ کریں تاکہ وہ جواب دیں۔ جب مقدمہ ہی درج نہیں ہوا تو وارنٹ کیسے جاری ہو سکتے ہیں۔جہاں فرح بی بی کو ایک پلاٹ ملا وہیں ایاز صادق کو دو پلاٹ ملے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...