اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کورونا وائرس کی بڑھتی شرح کے پیشِ نظر کہا ہے کہ این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کی تیاری مکمل ہے تاہم اسمارٹ لاک ڈاون پر فی الحال غور نہیں کیا جا رہا، امید ہے اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔عبدالقادر پٹیل نے میڈیا سے گفتگو کترے ہوئے کہ کورونا وائرس سے اموات کی شرح 1.5 فیصد ہے، وینٹی لیٹرز کی مناسب تعداد ہسپتالوں میں موجود ہے، ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی تعداد پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر ٹیسٹنگ کی شرح بڑھا رہے ہیں، کورونا وائرس سے ویکسینیٹڈ افراد ملک کی کْل آبادی کا 86 فیصد ہیں۔عبدالقادر پٹیل نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری عید کے بعد سیاحتی مقامات پر رش سے گریز کریں۔اْن کا کہنا ہے کہ کورونا کی ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے، سماجی فاصلہ، سینیٹائزر اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...