اسلام آباد(این این آئی)نادرا نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی فہرستوں پر اپنی رائے پیش کرنے کے لئے اجلاس میں مدعو کرلیا۔نادرا ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے 150 سیاسی جماعتوں کو خط لکھ دیا،نادرا ہیڈ کوارٹر میں اگلے عام انتخابات کے لیے حتمی انتخابی فہرستوں کی تیاری میں اتھارٹی کے کردار کے لیے مدعو کر لیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا نے سیاسی جماعتوں کو مدعو کرنے سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نادرا کی جانب منعقد کردہ اجلاسوں میں اپنا نمائندہ بھی بھیجے گا۔نادرا ذرائع کے مطابق سیشن میں ایک انٹرایکٹو سیشن میں سوالات اور تحفظات پیش کرنے کے لیے نمائندے نامزد ہو گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کا مقصد حتمی انتخابی فہرستوں کی تیاری اور نادرا کا اس حوالے سے کردار پر اتفاق رائے پیدا کیا جانا ہے،سیشن کے دوران نادرا تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے اٹھائے گئے مخصوص سوالات اور خدشات کا بھی جواب دے گا۔ذرائع کے مطابق خط میں کہاگیاکہ خط میں سیاسی جماعتوں سے مناسب تاریخ اور شرکاء کی فہرست مانگی گئی ہے۔خط میں چیئرمین نادرانے کہا کہ نادرا کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی تیاری کیلئے 2011 سے الیکشن کمیشن کی مدد کر رہا ہے۔چیئرمین نادرا نے خط میں بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 219 کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابی فہرستوں کی تیاری اور ووٹرز کے اندراج کا مجازہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...