لاہور( این این آئی)نامور اداکار حیدر سلطان کی فلم ” اشتہاری ڈوگر ” عید الاضحی پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ حیدر سلطان کے مد مقابل مہرو خان نے مرکزی کردار نبھا یا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میںبلال چوہدری ، اچھی خان، شفقت چیمہ اور دیگر شامل ہیں۔ فلمساز سردار سرواز ڈوگر جبکہ معاون فلمساز سردار مبشر علی حیدر ڈوگر ، سردار حسن ڈوگر اور سردار روحان ڈوگر ہیں ۔ فلم کے مصنف کمال پاشا ، ہدایتکار وحید اعوان ہیں جبکہ موسیقی طافو نے ترتیب دی ہے ۔حیدر سلطان نے فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کا موضوع انتہائی خوبصورت ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لے گی ۔ انہوں نے کہا میں اپنے پرستاروں سے کہوں گاکہ وہ فلم دیکھنے ضرور سینما گھر آئیں اور میرا دعویٰ ہے کہ انہیں مایوسی نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنی فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج پر لے جانا ہے تو ہمیں اردو اورپنجابی فلموں میں توازن قائم کرنا ہوگا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...