شیخوپورہ (این این آئی) نواز لیگ کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف وہی لوگ نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں جن کی تربیت میں کمی رہ جائے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے محترمہ مریم نواز شریف کے خلاف گلگت بلتستان کے انتخابی جلسہ میں نازیبا الفاظ استعمال کر کے ثابت کر دیا کہ کٹھ پتلی حکمرانوں کا ٹولہ مریم نواز شریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور پرعزم جدوجہد سے گھبراہٹ کا شکار ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر انجمن تاجران گلی ککے زئیاں مین بازار رانا محمد عمران سکندر کی بیٹی کی شادی کے موقع پر نواز لیگ کے رہنماؤں میاں ذیشان پرویز اور ملک پرویز اقبال کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میاں جاوید لطیف نے کہا کہ تاریخ اسلام گواہ ہے کہ کئی مسلم خواتین نے تاریخ ساز کارنامے انجام دیئے موجودہ حکمرانوں کی اصلیت اور حقیقت سے مریم نواز شریف نے عوام کو آگاہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں انتقامی سیاست کی انتہا ہوچکی ہے حکمران علی امین گنڈا پور نے جس قدر گھٹیا زبان استعمال کی ہے وہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں حکمرانوں کی ناکامی اور بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...