بائیڈن کی جیت سے چین امریکہ تعلقات میں بہتری آسکتی ہے،چینی میڈیا

0
273

بیجنگ (این اینن آئی )چین کے سرکاری میڈیا نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی کامیابی پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں اور اس کا آغاز تجارت سے ہو سکتا ہے۔چینی حکومت کے حمایت یافتہ اخبارنے لکھا کہ چین کو کو چاہیے کہ جو بائیڈن کی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے کام شروع کرے۔چین پر دباو ڈالنے کی حکمت عملی اپنانے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے جان بوجھ کر چین امریکی تعلقات میں تناو پیدا کر دیا تھا جس کے نتیجے میں امریکہ اور چین پالیسی میں تنا ئوپیدا ہوا۔اخبار کے مطابق ہمیں یقین ہے کہ ان مسائل کا خاتمہ ممکن ہے۔ اگر چین، امریکہ تعلقات کو بہتر کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں تو یہ دونوں ممالک کے لوگوں اور بین الااقومی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔اخبار نے مزید کہا کہ چین کو کو لازمی طور پر ایک ایسا ملک بننا چاہیے جو امریکی دباو کی وجہ سے عدم استحکام پیدا نہ ہونے دے اور امریکہ کو یہ بات باور کروائے کہ قومی مفادات کے حوالے سے کام کرنے کے لیے چین امریکہ کے لیے بہترین آپشن ہے۔