کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ،موذی وباء سے کوئی ہلاکت نہیں ،693نئے کیسز رپورٹ ہوئے

0
217

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 693نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 3 اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 693 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید 379 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 413 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کْل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 41 ہزار 645 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 346 زیرِ علاج مریضوں میں سے 165 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 15 لاکھ 1 ہزار 886 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 21 ہزار 137 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 91 لاکھ 40 ہزار 730 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 28 ہزار 181 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 27 کروڑ 53 لاکھ 82 ہزار 626 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 75 لاکھ 90 ہزار 195 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 2کروڑ 81 لاکھ 3 ہزار 609 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 84 ہزار 802 ہو چکی ہے،