اسلام آباد (این این آئی) ایم کیو ایم کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر فاروق ستار کے تمام تحفظات دور کردئیے جس کے بعد معاملات طے پاگئے، عید کے بعد فاروق ستار کا پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار کے درمیان تنظیمی عہدیداروں اور آزاد بلدیاتی امیدواروں کی ایڈجسمنٹ کا فارمولا بھی طے پاگیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کراچی اور حیدر آباد میں فاروق ستار کے تنظیمی عہدے داران کو ایڈجسٹ کیا جائے گا، عید کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عید کے بعد پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس کیے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کا بتانا کہ فاروق ستار کا این اے 245 سے دستبرداری اور بلدیاتی امیدواروں کیحوالے سے اعلان بھی متوقع ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...