اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری حریت پسند برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر خراج عقیدت، کشمیریوں کی جراتمندانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ برہان مظفر وانی بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جراتمندانہ مزاحمت کا استعارہ و علامت بن چکا ہے ،جس قوم میں برہان وانی جیسے شیر بیٹے موجود ہوں، اسے 9 لاکھ فوج تو کیا ساری دنیا کی فوج مل کر بھی غلام نہیں بنا سکتی،آزادی کی منزل حاصل ہونے تک پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں بہنوں کی منصفانہ جدوجہد کی ہر ممکن حمایت کرتا رہے گا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ تعلیم سے محبت کرنے والے نوجوان برہان کو قابض بھارتی فوج نے ناحق ستایا اور کتاب چھین کر بندوق تھمانے پر مجبور کیا ۔ انہوںنے کہاکہ برہان وانی قرآن پڑھانے والی ماں کے لخت جگر اور ایک استاد کے بہادر فرزند تھے، برہان وانی نے بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف بے مثال جدوجہد اور عظیم قربانی سے حریت کشمیر کا ایک نیا باب لکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جس قوم میں برہان وانی جیسے شیر بیٹے موجود ہوں، اسے 9 لاکھ فوج تو کیا ساری دنیا کی فوج مل کر بھی غلام نہیں بنا سکتی ۔ انہوںنے کہاکہ بہادر کشمیری نسل در نسل اپنی آزادی اور بھارت کے ناجائز غاصبانہ قبضے کے خلاف سات دہائیوں سے زائد عرصے سے سینہ سپر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرائے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق استصواب رائے کے ذریعے تنازعہ کشمیر حل کرائے ۔ انہوںنے کہاکہ آزادی کی منزل حاصل ہونے تک پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں بہنوں کی منصفانہ جدوجہد کی ہر ممکن حمایت کرتا رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ برہان وانی سمیت تمام شہداء کے درجات بلند ، اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...