اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ عبدالستار ایدھی نے مخلوق کی خدمت کرکے اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کی، اللہ تعالیٰ انسانیت کے اس بے لوث خادم پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے،عبدالستار ایدھی فخر پاکستان ہیں جنہوں نے تمام عمر انسانیت کی پرخلوص خدمت میں گزار دی ۔ انہوںنے کہاکہ یتیموں، بے سہاروں کا سرپرست بن کر انہوں نے معاشرے کو بے آسرا ہونے سے بچایا اور بے سہاروں کا سہارا بنے۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم عبدالستار ایدھی اور مرحومہ بلقیس ایدھی کا خدمت خلق کا مشن جاری ہے جو ان کے لئے صدقہ جاریہ ہے ،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے وابستگان کو صبر جمیل دے۔ آمین۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...