اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے سابق سینیٹر اور پیپلز پارٹی کے رہنما کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی کی ملک و قوم کے لئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی ۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ طاہر حسین مشہدی مختلف موضوعات پر کھل کر اپنا موقف بیان کرتے تھے ۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق سینیٹر طاہر مشہدی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔صدر مملکت نے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔صدر مملکت نے ان کے گھر والوں سے اظہار تعزیت کیا ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...