اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاست میں ان کا قائدانہ کردار پاکستانی خواتین کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے کہاکہ پوری قوم مادر ملت کو سلام پیش کرتی ہے، قائداعظم محمد علی جناح کے لیے ان کی بھرپور حمایت تحریک پاکستان کے لیے تقویت کا باعث بنی۔ عارف علوی نے کہاکہ سیاست میں ان کا قائدانہ کردار پاکستانی خواتین کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ مادرِ ملت نے اپنے بھائی محمد علی جناح کی بیماری کے دوران ان کی بہترین دیکھ بھال کی، پاکستان کیلئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
مقبول خبریں
پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی و مذہبی روابط موجود ہیں، عطاتارڑ
دوحہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر...
اقوام متحدہ(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کواقوام متحدہ میں...
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے لیما میں اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی...
بیجنگ(این این آئی)پیرو کے دارلحکومت لیما میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز...
آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا،بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سموگ کے حوالے سے بھارت سے رابطے کے بیان...
پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کا پروگرام بنایا توروکنے کیلئے انتظامات بھی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے...