مظفر آباد (این این آئی)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے مقدس دن اللہ رب العزت سے دعا کرتا ہوں کہ جس طرح اس نے حضرت ابراہیم کو ان کی قربانی قبول کرکے سرخرو کیااسی طرح کشمیریوں کو بھی ان کی قربانیوں کا صلہ عطا فرمائے ۔ کشمیری عوام سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے انسانی تاریخ کی منفرد اور بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں ۔ بھارتی جبر و استبدد ، بندشوں، کرفیو اور بندوقوں کے سائے میں کلمہ حق کہنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ عید الاضحی کے مقدس دن کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں ۔افراد کی قربانی ہی معاشرے اور قوم کو زندہ رکھتی ہے۔کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بھارتی ظلم و جبر کے آگے اپنی تیسری نسل قربان کر چکے ہیںاور گزشتہ 03 سال سے مسلسل بھارتی فوجی محاصرے میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...