لائیو کوریج میں سینٹ کو شامل نہیں کیا گیا ،رضا ربانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا

0
461

اسلام آباد (این این آئی)قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر میاں رضا ربانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔رضا ربانی نے اپنے خط میں کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کی لائیو کوریج کیلئے آپ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھنا خوش آئند ہے، لیکن یہ پریشان کن ہے کہ لائیو کوریج کے لیے سینیٹ کو شامل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ ایوان اور قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی وفاق کے مسائل کو اجاگر کرتی ہے۔سینیٹر میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ تجویز کرتا ہوں کہ چیئرمین سینیٹ سے مشاورت سے سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کی بھی لائیو کوریج کی جائے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے پارلیمنٹ کے وقار اور موثر ہونے میں اضافہ ہو گا۔