لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے بیان کا بھی وہی حال کیا گیاہے جو میرے بیان کا کیا گیا تھا ،پی ڈی ایم کا لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا ،حکومت پی ڈی ایم کی تحریک سے خوف کا شکار ہو گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہمارے کارکنان بہت چارجرڈ ہیں بلکہ اس مرتبہ کارکنان ہی نہیں بلکہ ووٹرز بھی جوش و ولولے کے ساتھ آنے کے کا کہہ رہے ہیں اورعام لوگ بھی لاہور کے جلسے میں آئیںگے ۔انہوں نے بلاول بھٹو کے بیان کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے بیان کا بھی وہ حال کیاگیا ہے جو میرے بیان کے ساتھ کیا گیا تھا ،بلاول نے اس حوالے سے وضاحت کر دی ہے ،حکومت تو بیان کو توڑے گی موڑے گی اور اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرے گی ،حکومت پی ڈی ایم کے اتفاق کو توڑنا چاہتی ہے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...