واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے چیئرمین امریکی سینٹ آرمڈ سروسزکمیٹی سینیٹر جیک ریڈ سے امریکی سینٹ میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جاری اعلامیہ کے مطابق سینٹر جیک ریڈ گذشتہ دو دہائیوں میں سینٹ کے کلیدی عہدوں پر فائض رہے ہیں اور اب سینٹ کی اہم ترین آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ انٹیلی جنس، مختصات اور بنکنگ کمیٹیوں کے بھی ممبر ہیں۔ سینیٹر جیک ریڈ کئی دفعہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ سفیر پاکستان نے سینیٹر جیک ریڈ کو علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال بشمول ہمسایہ ملک میں استحکام اور خوشحالی کے لئے فضا قائم کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بریف کیا۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ معاشی استحکام اور ترقی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ کے ساتھ روابط نے نئے مواقع پیدا کیے ہیں اور دونوں ممالک اپنے سات دہائیوں پر مشتمل کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان قریبی دفاعی تعلقات رہے ہیں اور ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتا رہا ہے جو کہ مستقل بنیادوں پر تعاون کا متقاضی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ نئے مواقع بھی تلاش کیے جا سکتے ہیں۔ ہماری افواج کے درمیان باہمی روابط رہے ہیں
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...