مائرہ خان نے پرستار خاتون کی خواہش پوری کر دی

0
193

لاہور( این این آئی) اداکارہ مائرہ خان نے اپنی پرستار خاتون کی خواہش پوری کر دی ۔مائرہ خان ایک ٹی وی شو میں شریک تھیں جہاں پرموجود ایک خاتون نے مائرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی پرستار ہوں اور میری خواہش ہے کہ آپ ہمیشہ میرے پاس ہوں ۔ میں نے آپ کا ہر ڈرامہ اور فلم دیکھی ہے ۔ خاتون نے خواہش کا اظہار کیا کہ آپ مجھے ایک بار گلے لگا لیں جس پر مائرہ خان نے خاتون کو بلا کر گلے لگا کر اس کی خواہش پوری کر دی جس پر خاتون کی آنکھیں خوشی سے نم ہو گئیں۔