پاکستان میں فلموں کی شوٹنگ کے مقامات کے حوالے سے بڑی مشکلات ہیں’ فہد مصطفی

0
187

لاہور( این این آئی) نامور اداکار فہد مصطفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلموں کی شوٹنگ کرنے کے مقامات کے حوالے سے بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،درخواست ہے کہ حکومت تمام اداروں کو پابند کرے کہ وہ کسی بھی فلم کے یونٹ کو شوٹنگ کے لئے بلا روک ٹوک اجازت دے بلکہ معاونت بھی کی جائے ۔ ایک انٹر ویو میں فہد مصطفی نے کہا کہ عید الاضحی پر نمائش کے لئے پیش جانے والی فلموں نے اچھا بزنس کیا ہے جس کی بناء پر یہ دعویٰ کیاجا سکتا ہے ان شا اللہ ہماری انڈسٹری آنے والے دنوں میں عروج کی جانب گامزن ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر فلم انڈسٹری کو ترقی دینی ہے تو ہمیں تہواروں پرفلمیں ریلیز کرنے کی بجائے پورا سال بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی ۔