لاہور( این این آئی)نامور اداکار، رائٹر و ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے کہا ہے کہ میرے والد عرفان کھوسٹ میرے سب سے بڑے ناقد ہیں اورانہوں نے ہی حقیقت میں مجھے سرمد کھوسٹ بنایا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میرے والد عرفان کھوسٹ کا سب سے بڑا کردار ہے ۔ وہ بہترین دوست اوربہترین باپ ہیں ،کبھی معصوم اور سیدھے سادھے بن جاتے ہیں اور کبھی انتہائی سخت ہو جاتے ہیںلیکن مجھے معلوم ہے کہ وہ میری بہتری کے لئے سب کچھ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اردو زبان پر عبور حاصل ہے لیکن پنجابی کمزور ہے جبکہ والد کی اردو اور پنجابی کا تلفظ انتہائی خوبصورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد نے مجھے ہر معاملے میں بڑا سپورٹ کیا ہے اور میں نے جتنی بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں وہ اپنے والد کے نام کرتا ہوں۔
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...