دیپیکا کی ہم شکل، اصل اداکارہ کون؟ پہنچاننا مشکل

0
196

ممبئی (این این آئی)نامور شخصیات کے ہم شکل کہیں منظر عام پر آجائیں تو ان کے مداح تذبذب کا شکار ہوجاتے ہیں، ایسا ہی کچھ دیپیکا پڈوکون کے پرستاروں کے ساتھ ہوا۔ ایک سوشل میڈیا صارف جو خود بھی ایک ڈیجیٹل کریئٹر ہیں، ان کی پروفائل چیک کرنے والوں کے لیے یہ پہچاننا مشکل ہو گیا کہ وہ اداکارہ کی پروفائل دیکھ رہے ہیں یا پھر کسی عام صارف کی۔ ریجوتا گھوش نامی اس خاتون کی تمام ہی پوسٹس پر انہیں دیکھنے والے یہ پیغام لکھتے ہیں کہ آپ بالکل دیپیکا پڈوکون جیسی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ کچھ تو یہ سمجھ بیٹھے کہ ریجوتا ہی اصل میں دیپیکا پڈوکون ہیں۔