اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ٹیم اہل ہو، اس کی نیت صاف اور ارادے پختہ ہوں تو کارکردگی اور عوام کی خدمت میں بہتری آسکتی ہے ،ہم زیادہ ٹیکس جمع کریں گے، اور زیادہ محنت کریں گے اور عوام کو مزید آسانیاں دینے کے لئے کوشاں ہوں گے ،پاکستان کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانا پہلی بڑی کامیابی ہے، اب پاکستان کو معاشی ترقی کی طرف لے کر جائیں گے جو ہماری دوسری بڑی کامیابی ہوگی،پاکستان کو تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ طے پاگیا ہے،قوم کو مبارک دیتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کرکے آئی ایم ایف سے ایک اچھا معاہدہ طے کرنے میں کامیاب ہوئے،آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ گزشتہ سال کے تاخیری اقدامات کی وجہ سے وجہ سے بہت زیادہ بجٹ خسارے ہوئے ،آئی ایم ایف نے مانا ہے کہ گزشتہ سال بجلی کے شعبے میں بدانتظامی اور تاخیری اقدامات کی وجہ سے گردشی قرض میں 800 ارب روپے کا اضافہ ہوا ،ثابت ہوا کہ ٹیم اہل ہو، اس کی نیت صاف اور ارادے پختہ ہوں تو کارکردگی اور عوام کی خدمت میں بہتری آسکتی ہے ،ہم زیادہ ٹیکس جمع کریں گے، اور زیادہ محنت کریں گے اور عوام کو مزید آسانیاں دینے کے لئے کوشاں ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ شدید معاشی مشکلات کے باوجود ہم نے عوام دوست بجٹ دیا، عوام کو ریلیف دیا،ہم نے امیر طبقات پر بوجھ ڈالا ہے ۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف نے ہماری ‘سستا پٹرول سستا ڈیزل’ اسکیم کو اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اتحادی حکومت کی غریب دوست پالیسیوں کو سراہا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے ملک وقوم کے مفاد میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے مشکل فیصلے کئے ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...