اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا فیصلہ سنانے میں تاخیر نہ کرے، سوال یہ ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کا حساب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔ ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ غیر ممنوعہ اکاؤنٹس سے حاصل کردہ فنڈنگ پر ملک کو انتشار کا شکار بنایا جا رہا ہے ـعمران خان الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرکے فارن فنڈنگ کیس دبانے کی کوشش کر رہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بی آر ٹی، مالم جبہ اور بلین ٹری کیس میں عدالتی حکم امتناعی کے پیچھے چھپ رہے ہیں،عمران خان نے چوری نہیں کی تو تلاشی دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟عمران خان کا کردار چور مچائے شور کا ہے، عمران خان کی خواہش پر ملک کو تختہ مشق بننے نہیں دینگے ـانہوں نے کہا کہ عمران اینڈ کمپنی نے چار سال کی نااہلی اور نالائقی سے ملک کو اس جگہ پہنچایا ہےـملک کی معیشت اب تجربوں کی متحمل نہیںـ
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...