جلیل شرقپوری ، ریاض الدین 10، 10 کروڑ میں فروخت ہوئے’رانا ثنا اللہ

0
235

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میاں جلیل شرقپوری اور میاں ریاض الدین دس ،دس کروڑ میں فروخت ہوئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر مجھے سپریم کورٹ بلا لیتی تو میں بتاتا کیسے 10 کروڑ روپے دئیے گئے ، میں ان کا جھوٹ بے نقاب کرتا۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پراپیگنڈہ کررہے ہیں، یہ جھوٹے لوگ ہیں، ان کا کام پراپیگنڈہ کرنا ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہا کہ یہ پارٹی جھوٹوں اور فراڈیوں کا جتھہ ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہمیں کوئی مجبور کر کے حکومت میں نہیں لایا، اتحادیوں کے مجبور کرنے پر ہم حکومت میں آئے۔