آئی ایم ایف کا پروگرام جلد شروع ہوجائے گا، احسن اقبال

0
172

واشنگٹن(این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا پروگرام جلد شروع ہوجائے گا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی بھی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی و معاشی استحکام کیلئے پاکستان کی پالیسیوں کا تسلسل لازمی ہے۔