اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے التوا پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکانٹ پر اسد عمر کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے بلدیاتی الیکشن کے التوا پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ویڈیو پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ عوام بھی الیکشن کمیشن کا نیا فیصلہ سن کر یقینا حیران ہوگئے ہوں گے، کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی الیکشن کو ووٹنگ سے 3 دن قبل ملتوی کردیا گیا اور وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ بارش ہوگی، مجھے یقین ہے کہ آپ کو بھی اس مضحکہ خیز فیصلے پر اعتبار نہیں آسکتا؟۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کس طرح مکمل طور پر جانبدار ہوچکا ہے اور کوئی پاکستانی یقین نہیں کرسکتا کہ اس الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کمیشن کروائے جاسکیں۔اسد عمر نے کہاکہ پی ڈی ایم کی جماعتیں بھاگی بھاگی گئی تھیں کہ ہمیں بچائو کیوں کہ وہ دیکھ چکی تھیں کہ جس طرح سے 17 جولائی کو پنجاب میں بلا چلا اس خوف سے یہ بھاگے لیکن اب یہ بچ نہیں سکتے کیوں کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ قوم نے اپنی اپنی حقیقی آزادی لے کر رہنی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اب الیکشن جولائی میں کروائیں یا اگست میں، بلا ایسے ہی چلے گا جیسے پنجاب میں 17 جولائی کو چلا، پاکستان کی عوام سیاستدانوں سمیت عالمی طاقتوں کو بھی بتادے گی کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے صرف عوام کرے گی،کوئی بھی حرام کا پیسہ لے کر ضمیروں کی منڈی لگا کر پاکستان کی جمہوریت سمیت پاکستان کی عوام کے مستقبل کونہیں خرید سکتا۔
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...