ہمارے پاس اراکین کی تعداد پوری ہے’ کامل آغا

0
160

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ق کے رہنما کامل آغا نے کہاہے کہ ہمارے پاس مینڈیٹ ہے اور اراکین کی تعداد پوری ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامل آغا نے کہا کہ ہمارا طرزِ سیاست مفاہمت اور رواداری ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی نے پنجاب میں 5 سال کامیاب حکومت چلائی، ہمارے دور میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے، کرپشن نظر نہیں آتی تھی۔کامل آغا نے مزید کہا کہ ہم خدمت کی طرف توجہ دیں گے، بربادی والے کام کرنے نہیں دیں گے۔