لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے میڈیا ایڈوائرز فیا ض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی ڈنکے کی چوٹ پر وزیر اعلی بنیں گے، (ن)لیگ انجمن غلامان امریکہ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا پنجاب کی دوبارہ تعمیر کریں گے، پنجاب اسمبلی میں پندرہ ممبران جن کا نوٹیفکیشن ہوا وہ پہنچ چکے ہیں جو حلف لیں گے ،دنیا کے سب سے بڑے ڈاکو آصف زرداری کو پیر و مرشد ماننے والی آل شریف ان کی ہدایات پر چل رہے ہیں، دنیا کو پتہ ہے کہ پچھلے چار مہینوں میں آصف زرداری کی مریدی حاصل کرنے والے عوام کو شکل نہیں دکھا سکتے۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ پیر آصف زرداری کے اصولوں کے مطابق چل رہی ہے،سندھ کی انتہائی اہم شخصیت نے بتایا کہ آصف زرداری دس ہزار تین سو ارب روپے کا مالک ہے،پیر آف ڈبہ شریف آصف زرداری حرام کے کھربوں روپے لے کر لاہور بیٹھا ہوا ہے، رحیم یار خان کا ایک لوٹا ہی زرداری خرید سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آ ج الیکشن ہے زرداری نے جو شیطانی و ابلیسی کھیل کھیلا ہوا ہے وارننگ دیتا ہوں اگر شیطانیت نہ چھوڑی بلاول ہائوس بحریہ ٹائون کا گھیرائو کریں گے،سندھ کو کوئی پرسان حال نہیں لیکن زرداری پنجاب کی سیاست کو گندا کررہے ہیں،سو نمبری و خرید وفروخت اوررانا ثنااللہ کے ممبران کو غائب کرنے کی دھمکیوں پر عدالت و الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا،پیغام ہے کیوں ہم آئین کو ذلیل و خوار کررہے ہیں
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...