اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ سیاست میں خریدو فروخت کے دھندے کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے ،پیسے دیتے یہ پکڑے گئے اور الزام دوسروں پر لگا دیتے ہیں،الزام لگانے سے اور جھوٹ بولنے سے عمران خان کا سیاہ دھندہ نہیں چھْپ نہیں سکتا۔عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ سیاست میں خریدو فروخت کے دھندے کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے ،پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہارس ٹریڈر عمران خان دوسروں پہ الزام لگا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیسے دیتے پکڑے گئے اور الزام دوسروں پر لگا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں پر بے بنیاد الزام اور تہمت لگانا بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کا ووٹ چور دوسروں پر کس منہ سے الزام لگارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے الیکشن میں لوگوں کو خریدا، ویڈیوز کا ثبوت موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں کھلے عام پیسے بانٹتے پکڑے گئے اس کی بھی ویڈیوز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آزادکشمیر کے الیکشن میں وفاداریاں اور ضمیر خریدے ،سینٹ کے الیکشن میں بھی عمران خان پیسے بانٹتے پکڑا گیا اس کی بھی ویڈیوز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جہاز بھربھر کر ارکان کی خریدوفروخت کرتے پکڑے گئے ۔انہوں نے کہا کہ الزام لگانے سے اور جھوٹ بولنے سے عمران خان کا سیاہ دھندہ نہیں چھْپ نہیں سکتا۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...