اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، کلاؤڈ سروسز، ڈیجیٹل کنکٹیویٹی میں شنگھائی تنظیم کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں،پاکستان اپنے ماہرین، بہترین سہولیات اور ٹائم زون کے لحاظ سے رکن ممالک کیلئے ڈیجیٹل حب بن سکتا ہے۔جمعرات کو وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ نے ملاقات کی ،ملاقات میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام اور شنگھائی تعاون تنظیم سیکرٹریٹ بیجنگ کے مابین براہ راست رابطوں پر اتفاق کیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے سیکریٹری جنرل کو انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں کئے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، کلاؤڈ سروسز، ڈیجیٹل کنکٹیویٹی میں شنگھائی تنظیم کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ماہرین، بہترین سہولیات اور ٹائم زون کے لحاظ سے رکن ممالک کیلئے ڈیجیٹل حب بن سکتا ہے۔آئی ٹی و ٹیلی کام شعبے میں نمایاں اقدامات پر سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم نے وفاقی وزیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا پروٹیکشن، خواتین کو بااختیار بنانے،پسماندہ علاقوں تک براڈ بینڈ سروسز فراہمی کے اقدامات قابل ستائش ہیں،ژانگ منگ نے کہا کہ اکستان نوجوان ٹیکنالوجی ماہرین اور جغرافیائی لحاظ سے رکن ممالک میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رکن ممالک آرٹیفیشل انٹیلی جنس، پسماندہ علاقوں میں ای ایجوکیشن، ای ہیلتھ ای کامرس میں کام کرسکتے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...