اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے عوام چور منافق اور جھوٹوں کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں ۔ اپنے بیان میںوفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کا انتخابی فریم ورک 2018, ، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان، سینٹ اور ڈسکہ الیکشن میں نظر آ گیا تھا،چار سال انتخابی فریم کہاں تھا؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذریعے معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں ،پاکستان اوراس کے عوام عمران بشری گوگی مافیاز اور کارٹلز کی چوریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہاکہ تین اپریل کو عمران خان اقتدار سے الگ ہو چکے ہیں ،گالی، دھمکی کے دن گزر گئے، آرام کریں، منہ بند رکھیں اور کام کرنے دیں۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاداریاں خریدنے کا سیاسی دھندا عمران خان کا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیسا 2018، سینیٹ، کے پی، گلگت بلتستان میں عمران ووٹ چور نے چلایا، پیسا آزاد کشمیر اور ڈسکہ میں عمران ووٹ چور نے چلایا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے این آر او مانگ رہے ہیں، یہ سکندر سلطان ہے، جاوید اقبال نہیں جو آپ کی بلیک میلنگ اور دھمکی میں آجائے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...