پرویز الٰہی کو (ن)لیگ کامشترکہ امیدوار بنانے کی خبر جھوٹی ہے،رانا ثنااللہ

0
254

اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پرویز الٰہی کو (ن)لیگ کا مشترکہ امیدوار بنائے جانے کی خبروں کی تردیدکردی۔ایک انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ پرویز الہٰی (ن)لیگ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے، یہ سراسر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار صرف حمزہ شہباز ہیں، ہم پرامید ہیں کہ حمزہ شہباز وزیراعلی پنجاب منتخب ہوں گے۔