اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے کہا ہے کہ گردشی قرضے کا سارا معاملہ کورونا پر نہیں ڈالا جا سکتا۔ایک انٹرویومیں تابش گوہر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے حکومت کو وصولیوں کی مد میں 104 ارب روپے کا خسارہ ہوا، اسی کے ساتھ ساتھ ہمیں ماہانہ اور ہر تین ماہ بعد ایڈجسٹمنٹ ہوتا ہے اگر روپے کی قیمت گرتی ہے، یا تیل اور گیس کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو ہمیں نیپرا قوانین کے تحت ٹیرف کو صارفین تک منتقل کرنا ہوتا ہے تاہم حکومت نے اس کو بھی روکا جس کی وجہ سے تقریباً 250 سے 300 ارب روپے مزید خسارہ ہوا، ان عوامل کی وجہ سے گزشتہ مالی سال کے گردشی قرضے میں تقریباً 538 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔تابش گوہر نے کہا کہ اس وقت گردشی قرضے 2300 ارب روپے ہیں اور اس بات میں بھی شق نہیں ہے کہ گردشی قرض بڑھا تاہم رواں ماہ کے پہلے 3 ماہ میں گردشی قرضوں کی رفتار 20 فیصد کم ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ میں قطعی یہ نہیں کہتا کہ ہم نے گردشی قرض پر قابو پا لیا ہے اور ہم اس سال یا اگلے سال کے آخر میں اسے صفر پر لے آئیں گے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...