وفاقی حکومت نے راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا

0
124

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس(پی اے ایس) کے راشد لنگڑیال کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی تیاری مکمل کرلی، چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 21 کے افسر راشد لنگڑیال اس وقت سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ہیں۔یاد رہے کہ 31 جولائی کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ امجد زبیر ٹوانہ نے عہدے سے سبکدوشی کے لیے 2 ہفتوں کا نوٹس دے دیا، گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر کو 25 فروری 2025کو ریٹائر ہونا تھا۔

ذرائع کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ نے حکومت کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپنا عہدہ چھوڑنا ہے اور وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینا چاہتا ہوں، امجد زبیر ٹوانہ نے وزیرِ مملکت احد چیمہ کو بھی زبانی طور پر آگاہ کر دیا تھا۔

موجودہ چیئرمین ایف بی آرامجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے