نیب راولپنڈی کے باہر جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرہ شہریوں کا احتجاج

0
58

راولپنڈی (این این آئی) نیب راولپنڈی کے باہر جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرہ شہریوں نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے نیب سے جعلی سکیموں کے اسکینڈلز پر اپنے نقصان کا مداوا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب سکینڈلز سے عام شہری، شہداء اور ریٹائرڈ فوجی افسران کا سرمایہ ڈوب گیا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نیب جلد ریفرنسزنمٹا کرلوٹے پیسے واپس دلائے۔