قیدیوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے علامہ اقبال اوپن اورسرگودھا یونیورسٹیز سے تعاون حاصل کر لیا گیا

0
37

سرگودھا (این این آئی ) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اور تحصیل جیل شاہ پور کے قیدیوں کو تعلیم کی فراہمی کے لیے تعلیمی اداروں علامہ اقبال اوپن اورسرگودھا یونیورسٹیز سے تعاون حاصل کر لیا گیا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا اور شاہپور دونوں جیلوں کے قیدیوں کو تعلیم کی فراہمی میں مختلف کورسز اورمیڑک سے لے کر ماسٹر کی ڈگری تک تعلیم مکمل طور پر بلا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ جرائم پیشہ افراد سزاپوری ہونے پر جیل سے باہرجا کر تعلیم کی بدولت معاشرے میں ایک اچھے شہری بن سکیں۔

اس حوالہ سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور سرگودھا یونیورسٹی سے تعاون لیا گیا جس میں بتایا گیا کہ علامہ اقبال یونیورسٹی جیل اسیران کو مفت تعلیم کی سہولت فراہم کرئے گی تاکہ وہ رہائی کے بعدمعاشرے کے مفید شہری بن سکیں اور رہائی کے بعد بھی تعلیم جاری رکھ سکیں۔یاد رہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خزاں سمسٹر کے داخلہ کی آخری تاریخ 5ستمبر2024 ہے۔