تلمبہ(این این آئی)پاکستان کے معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے پیرس اولمپکس 2024ء میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین کھلاڑی ارشد ندیم کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیاجس میں ارشد ندیم کو انعام بھی دیا گیا تاہم مولانا طارق جمیل نے اسے شیئر نہیں کی۔مولانا طارق جمیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ارشد ندیم کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔تصویروں میں دونوں معروف شخصیات کے چہروں پر خوشی اور خوشگوار مسکراہٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔تصاویر میں مولانا طارق جمیل کے بیٹے بھی موجود ہیں۔اس اہم ترین ملاقات کے لیے دونوں شخصیات نے سفید رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ ‘ارشد ندیم بھائی کو آج مولانا صاحب کے گھر پر عشائیے کی دعوت دی گئی، مولانا صاحب نے ارشد ندیم بھائی کو انعام سے بھی نوازا۔اس سے قبل مولانا طارق جمیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ارشد ندیم کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر تہنیتی پیغام بھی شیئر کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے متعدد معروف شخصیات کی جانب سے بھاری بھرکم انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔مولانا طارق جمیل نے قوم کے ہیرو کو کتنی رقم سے نوازا ہے، اس سے متعلق معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...