پشاور(این این آئی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہیکہ ہم کسی کے اشارے پر نہیں چلتے اس لیے اگر 41 دنوں میں حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا تو کسی کو ڈی چوک سے نہیں روک سکوں گا۔پشاور میں مہنگائی، بجلی بلوں اور ٹیکسز میں اضافے کے خلاف منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ عوام ٹیکسز میں اضافہ، بجلی لوڈشیڈنگ اور تیل کی قیمتوں سے پریشان ہیں، 25 کروڑ عوام کا کوئی ترجمان نہیں، ملک میں اپوزیشن و حکومت نہیں، کارکنان تیار رہیں،طویل جدوجہد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ پچھلے دھرنوں کی طرح جماعت اسلامی کا دھرنا بھی ناکام تھا تو یہ ان کی بھول ہے، جماعت اسلامی نے حکومت کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا ہے،مظلوموں کی آواز بن کر 41 دنوں تک دھرنے ہڑتالیں جاری رکھیں گے، لوگوں کو ریلیف دینا ہوگا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، جماعت اسلامی کسی کے اشارے پر نہیں چلتی اگر 41 دنوں میں ریلیف نہیں دیا تو ڈی چوک سے کسی کو نہیں روک سکوں گا، عوام کو حق دینا ہوگا یا پھر حکومت کا تختہ دھڑام سے گرایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ کچھ آئی پی پیز بجلی بنائے یا نہ بنائے ان کو پیسے دیے جاتے ہیں، ہم نے معاہدے میں لکھا ہے کہ آئی پی پیز کی مکمل جانچ پڑتال ہوگی، یہ لمبی جدوجہد ہے، کسی رکاوٹ کو قبول نہیں کرینگے۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کبھی فوجی آپریشنوں کی حمایت نہیں کی، دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے ، اب ان سابقہ جرنیلوں نے معافی کیوں نہیں مانگی جو آپریشن کے ذریعے امن کے قیام کے دعوے کرتے تھے، ملک دشمن چاروں طرف موجود ہے وہ موجودہ حالات سے فائدہ اٹھاتے ہیں، فوج اور عوام کو متصادم رکھنا امریکا کا ایجنڈا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...