خیبرپختونخوا کے وزیر تعمیرات و مواصلات شکیل خان عہدے سے مستعفی

0
77

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر تعمیرات و مواصلات شکیل احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ۔شکیل خان نے کہا کہ اس کرپٹ نظام میں کابینہ کا حصہ رہنا ممکن نہیں، وزیراعلی اس وقت صوبہ میں کرپشن کے سرغنہ ہیں، علی امین گنڈا پور میرے محکمے میں مداخلت کر رہے تھے، وزیراعلی کسی اور کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔انہو ں نے علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی سے اختلافات اصولوں پر ہیں، صوبائی حکومت اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹ گئی، وزیراعلی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اصولوں کو اپنے پاں تلے روند دیا ہے، اس بدعنوان نظام کا مزید حصہ نہیں رہ سکتا، وزیر اعلی کو استعفی بھیج دیا ہے۔شکیل خان کے استعفے پر علی امین گنڈا پور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک تحریری استعفی موصول نہیں ہوا، کمیٹی نے شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے کی سفارش کی، شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کر کے گورنر کو بھیج دی۔