چاغی (این این آئی) بلوچستان کے ضلع چاغی میں بجلی کے کھمبوں سے بندھی 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی جن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق چاغی میں دالبندین کے علاقے میں مغربی بائی پاس کے قریب سے 5 افراد کی گولیوں سے چھلنی بجلی کے کھمبوں سے بندھی لاشیں برآمد ملی ہیں جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔بلوچستان پولیس نے 5 افراد کی لا شیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے لاشوں کو سول اسپتال دالبندین منتقل کردیا جبکہ بجلی کے کھمبوں سے لٹکی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔لیویز ذرائع نے بتایا کہ پانچوں افراد کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے متصل آبادی والے علاقے میں بجلی کے کھمبوں سے رسیوں کے ساتھ باندھا گیا تھا، تمام افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...