نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ ، امریکہ کی جانب سے تنقید

0
72

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم کے جنوب میں مزید یہودی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی منصوبے پر تنقید کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی تنقید کا بڑا سبب نئی یہودی بستیوں کی تعمیر سے یونیسکو کی عالمی ورثے میں شامل کی گئی جگہوں کا بھی متاثر ہونا ہے۔امریکہ کی طرف سے بیت لحم میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی مذمت کی گئی ہے، اس منصوبے سے فلسطینی ریاست کے امکانات پر زد پڑے گی۔اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے نمائندہ وزیر خزانہ سموٹریچ نے یہودی بستیوں کے نئے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کھلے عام کہا کہ اسرائیل کو امید ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے اسرائیل زمین پر کچھ نئے حقائق کی تخلیق کر سکے گا۔ تاکہ فلسطینی ریاست کا راستہ روکا جا سکے۔