دوحہ مذاکرات حوصلہ افزا آغاز ہے، وائٹ ہائوس

0
60

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے سے ایران اسماعیل ہنیہ کے قتل کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کرنے سے گریز کر سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ مذاکرات ایک حوصلہ افزا آغاز ہے۔ قطری دارالحکومت میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کی شرکت سے بات چیت کا آغاز ہوا۔ ابھی بہت کام باقی ہے۔ معاہدے کی پیچیدگی کو دیکھتے ہوئے پہلے روز کسی معاہدے تک پہنچنے کی امید نہیں تھی۔ادھر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے قطر میں ہونے والی بات چیت عالمی استحکام کے لیے ایک اہم لمحہ ہے جو مشرق وسطی کے مستقبل کا تعین کر سکتا ہے۔