ڈھاکا(این این آئی)بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ ان دنوں بھارت میں موجود ہیں جبکہ بنگلہ دیش میں ان کے ساتھیوں کے خلاف گھیرا تنگ ہورہا ہے۔ بھارت نواز شیخ حسینہ نے کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کو دبانے کیلئے طاقت کا استعمال کیا اور 300 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اب امریکی نشریاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش کی شیخ حسینہ کو رعایت دینے کے لیے امریکا سے رابطہ کیا تھا۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت عظمی کا استعفی دینے اور ملک سے فرار ہونے سے ایک سال قبل بھارتی حکام نے شیخ حسینہ واجد پر دبا ئوکم کرنے کے لیے امریکی حکام سے رابطہ کیا اور اس کی تصدیق بھارتی اور امریکی حکام نے کی ہے۔واضح رہے کہ 76 سالہ شیخ حسینہ نے جنوری 2024 کے عام انتخابات میں اپنے سیاسی حریف اور ناقدین سمیت ہزاروں لوگوں کو پابند سلاسل کردیا تھا جس پر امریکی عہدیداروں نے تنقید کی تھی۔امریکی انتظامیہ نے شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کے رہنماں کے زیر قیادت بنگلہ دیشی پولیس یونٹ پر پابندیاں عائد کردی تھی جنہوں نے ماورائے عدالت قتل اور اغوا کیے۔ علاوہ ازیں امریکا نے صریحا انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی خلاف ورزی پر بنگلہ دیش کے ویزا پر محدود پیمانے پر پابندی لگانے کی دھمکی بھی دی تھی۔اعلی سطح کے متعدد اجلاس کے دوران بھارتی حکام نے امریکا پر زور دیا کہ وہ بنگلہ دیش کے حوالے سے جمہوریت نواز بیانات میں اعتدال پیدا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن کھلے عام انتخابات کے ذریعے اقتدار حاصل کرتی ہے تو اس سے بنگلہ دیش اسلام پسند گروپوں کا مرکز بن سکتا ہے اور اس طرح ہندوستان کی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے ایک بھارتی عہدیدار نے کہا کہ آپ جمہوریت کی سطح پر اس سے رجوع کرتے ہیں لیکن ہمارے لیے مسائل بہت زیادہ سنگین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں کے ساتھ بہت سی بات چیت ہوئی جہاں ہم نے کہا یہ ہمارے لیے بنیادی تشویش کا باعث ہے، اور آپ ہمیں اس وقت تک اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر نہیں لے سکتے جب تک کہ ہمارے پاس کسی قسم کا اسٹریٹجک اتفاق رائے نہ ہو۔اس کی وجہ سے بائیڈن انتظامیہ نے اپنی تنقید کو نرم کیا اور شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف مزید پابندیوں کی دھمکیاں دینا سے خود کو محدود کرلیا۔ جس سے کئی بنگلہ دیشی مایوس ہوئے تاہم رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھا کہ یہ ایک اقدام تھا جس کا تعلق بھارتی لابنگ سے تھا۔
مقبول خبریں
اسٹار کڈز کو دباؤ کا سامنا ہے،اداکارہ کاجول
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ ابراہیم علی خان اور دیگر اسٹار کڈز کو اسکرین پر خود...
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...