لاہور(این این آئی)بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ سے فاسٹ بولر عامر جمال کو ریلیز کر دیا گیا۔عامر جمال کی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط تھی۔پی سی بی کے مطابق عامر جمال کو اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس پر کام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔پی سی بی نے بتایا ہے کہ عامر جمال کمر کی تکلیف سے ریکور کر رہے ہیں، اْنہیں کمر کی تکلیف کاونٹی کرکٹ کے دوران ہوئی تھی۔یاد رہے کہ قومی اسکواڈ سے کامران غلام اور ابرار احمد کو پہلے ہی ریلیز کیا جا چْکا ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...