لندن(این این آئی)اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کے معاملے پر برطانوی دفتر خارجہ کا افسر مستعفی ہوگیا۔مارک اسمتھ نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت بھی شاید اسرائیل کے جنگی جرائم میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا اسرائیل کو تسلسل سے ہتھیاروں کی فروخت کا کوئی جواز نہیں بنتا، اسلحے کی فروخت میں شفافیت کا خیال رکھنے کا برطانوی وزرا کا دعوی حقیقت کے برعکس ہے۔خبر پر ردعمل میں برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی قوانین کا تحفظ کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اسرائیل کے بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے یا نہ کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق مستعفی افسر مارک اسمتھ کا کہنا ہے کہ دفترِ خارجہ میں ہر سطح پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، غزہ میں روزانہ اسرائیل کی جنگی جرائم کی واضح مثالیں دیکھی گئیں۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 40 ہزار 99 فلسطینی شہید جبکہ 92 ہزار 609 زخمی ہو چکے ہیں، شہید اور زخمی ہونے والے میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جبکہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...