لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کے لیے تعلیم، صحت اور دیگر فلاحی منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ انسانیت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ دنیا بھر میں انسانوں کی خدمت کرنے والوں کو سلام اور خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ انسانیت کی خدمت کاعظیم مقصد قوموں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خدمت میں مصروف تمام ریسکیو ورکرز، ڈاکٹرز، نرسز، امدادی کارکنان کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہوں۔ عوام کی خدمت کے لیے تعلیم، صحت اور فلاحی منصوبے اولین ترجیح ہیں۔ انسانیت کی خدمت ہمار ا منشور اور نصب العین ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت کے لیے پاکستان کا پہلی ائرایمبولینس پراجیکٹ لانچ کیا ہے۔ خدمت کا عزم نبھاتے ہوئے اسپتال اور مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع کی ہے۔ فیلڈ اسپتال، کلینک آن ویلز اور مفت ادویات دہلیز پر پہنچائی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کا مشن پورا کرنے کے لیے ریسکیو 1122 کو موٹر ویز پر تعینات کیا جارہا ہے۔ ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر انسان کو عزت و وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہو۔ انسانیت کے خدمت گار بنیں، جو مشکل میں ہو اس کی مدد کریں، یہ فرض بھی ہے اور ہماری روایت بھی۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سنت نبوی? بھی ہے اور اس سے اللہ تعالیٰ بھی راضی ہوتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...