کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کرپٹ نہیں، چاہتا ہوں اپنے کام سے یاد رکھا جاؤں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کی خرابی میں بہت لوگ شامل ہیں۔ کراچی کے بارے میں جو گمان پیدا ہوگیا ہے اس میں حقیقت نہیں ہے۔ کراچی میں اس سال 200 ارب روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا سیلاب زدگان کے لیے گھر بنانے کا بڑا منصوبہ شروع کیا، ہم سیلاب زدگان کو 21 لاکھ گھر بنا کر دے رہے ہیں۔ پانی، ٹرانسپورٹ، کھیلوں کے میدان اور دیگر منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھر کے کوئلے کی دریافت اور اس کی ڈویلپمنٹ میں اہم رول رہا ہے۔ تھر کول کے پلانٹس کی انرجی کی قیمت 5 روپے فی یونٹ آرہی ہے، تھرکول پلانٹس سے 2640 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
مقبول خبریں
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا توسیع لینے سے انکار، رانا ثنا اللہ کے...
اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے ایکسٹینشن...
لاہور آؤ، ہم انتظار کریں گے،وفاقی وزرا کا علی امین گنڈا پور کے الٹی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سفیران امیر مقام نے...
پی ٹی آئی بے اختیار لوگوں سے کیوں بات کرنا چاہتی ہے؟،مصدق ملک
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے بے اختیارلوگوں سے کیوں بات کرنا چاہتے ہیں؟ جی...
7 ستمبر’ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وزیرداخلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔یوم فضائیہ...
اسحق ڈار سے (ن) لیگ برطانیہ کے وفد کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور...
لندن (این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ پاکستان محمد اسحاق ڈار سے مسلم لیگ (ن )برطانیہ کے وفد کی پاکستان ہائی کمیشن...