اسلام آباد (این این آئی)سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 19 اگست 2014کوپارلیمنٹ کا گھیرائو کرنے کوجمہوریت کے خلاف ایک گھنائونی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پارلیمنٹ کی عزت و توقیر اورحفاظت ہم سب پر لازم ہے۔پیرکو سپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمنٹ پر حملے کے 10سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا کہ 19 اگست 2014 کا دن ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا،10 سال قبل ا?ج کے دن پارلیمنٹ ہائوس کا گھیرائو اور اس پر حملہ کیا گیا، یہ جمہوریت کے خلاف گھنائونی سازش تھی اس حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ،جمہوریت کی بنیاد اورعوامی امنگوں کا ترجمان ہے، ملک کی ترقی اورعوامی فلاح و بہبود پارلیمان کی مضبوطی سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عزت و توقیر اورحفاظت ہم سب پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19 اگست 2014 انتشار پسند عناصر نے پارلیمنٹ پر ہلہ بول کراس کے تقدس کو پامال کیا ، کسی کوبھی ایسے اقدام کی اجازت نہیں دی جاسکتی،یہ حملہ نہ صرف جمہوریت بلکہ ریاست کے بنیادی ستونوں پر بھی کاری ضرب تھی۔سپیکرنے اس وقت کی حکومت اور پارلیمان کے دفاع کے لئے کھڑی ہونیوالی سیاسی جماعتوں کے کردار کوسراہا اورکہا کہ 2014 کے پرتشدد مظاہروں نے دنیا بھرمیں پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا اور اس کی وجہ سے چین کے صدرکو اپنا طے شدہ دورہ ملتوی کرنا پڑا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ ملکی مسائل کو حل کرنے کا واحد راستہ جمہوریت اور پارلیمنٹ سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اورجمہوریت کو مستحکم کرنے کی ہمیشہ کوشش کرتا رہوں گا، عوام کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے اور پارلیمان یہ فریضہ سرانجام دینے کیلئے پرعزم ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...