بیجنگ (این این آئی)چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یو نے کہا ہے کہ مقا می وقت کے مطابق پیر کی صبح 6 بجے کے قریب فلپائنی کوسٹ گارڈ کے جہاز نمبر 4410 نے چین کے نانشا جزائر میں رینا ئی ریف کے قریب پانیوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی جسے روک دیا گیا ۔ اس کے بعد اس جہاز نے چین کے بار ہا انتباہ اور کنٹرول کے اقدا مات کو نظر انداز کر کے ایک بار پھر رینا ئی ریف سے ملحقہ پانیوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر چین کے کوسٹ گارڈ نے قوانین اور ضوابط کے مطابق فلپائن کے جہاز کے خلاف کنٹرول کے اقدامات کیے ۔ترجمان نے کہا کہ چین اور فلپائن کے درمیان رینائی ریف میں غیر قانونی طور پر لینڈڈفلپائینی بحری جہاز کے لئے روزمرہ ضروریات کی فراہمی کے عارضی معاہدے کی فلپائن کی جانب سے کئی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔یہ خلاف ورزیاں چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے جس سے علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر یہ خلاف ورزیاں اور اشتعال انگیزی بند کرے بصورت دیگر فلپائن کو اس سے پیدا ہونے والے تمام نتائج بھگتنا ہوں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...