مظفراّباد اور گردونواح میں زلزلہ کے دو جھٹکے’لوگ کلمہ پڑھتے گھروں سے نکل آئے

0
78

مظفرآباد(این این آئی)مظفراّباد شہر اور گردونواح میں 4 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل اّئے۔آزاد کشمیر، ہٹیاں بالا، چناری اور چکوٹھی سمیت جہلم ویلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکز سوپور کے قریب تھا، جبکہ اس کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیر زمین گہرائی 11 کلو میٹر تھی۔ہٹیاں بالا میں زلزلے کے باعث سوئے ہوئے لوگ جاگ گئے اور خوف زدہ ہو کر گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔مظفراّباد میں زلزلے کا پہلا جھٹکا 6 بج کر 16 منٹ پر اور دوسرا جھٹکا 6 بج کر 23 منٹ پر محسوس کیا گیا۔زلزلے کے باعث مظفرآباد میں کچھ دیر کے لیے انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔وادی لیپہ، وادی جہلم، باغ، پونچھ اور حویلی کی اضلاع میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گیے۔زلزلہ کشمیر میں سوپور کے قریب گیارہ کلومیٹر گہرائی میں آیا۔