ممبئی(این این آئی) فلم پٹھان کی کامیابی پر شاہ رخ خان کی جانب سے جان ابراہم کو دئیے گئے تحفے کی تفصیل سامنے آگئی۔بالی ووڈ کے اداکار جان ابراہم نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میگا اسٹار شاہ رخ خان نے فلم ‘ پٹھان’ کی غیرمعمولی کامیابی کے بعد انہیں قیمتی بائیک تحفے میں دی۔جان ابراہم نے تحفے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان نے مجھے کہا کہ آجاؤ پارٹی کرتے ہیں اپنی پکچر چل رہی ہے اور اچھی اوپننگ ملی ہے۔ میں نے شاہ رخ خان کو جواب دیا کہ نہیں مجھے سونا ہے۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ میرے جواب پر حیران رہ گئے اور پوچھا کہ کیا؟ سونا ہے ؟ میں نے کہا کہ جی مجھے سونا ہے اس پر شاہ رخ نے پوچھا کہ تمہیں کیا تحفہ چاہیے میں نے کہا کہ بائیک دے دیں۔ میرے جواب کے کچھ روز بعد ہی شاہ رخ خان کی جانب سے بائیک کا تحفہ مل گیا۔جان ابراہم نے کہا کہ میرا شاہ رخ خان سے محبت اور احترام کا رشتہ ہے۔ جب میں نے کیرئیر کا آغاز کیا تو ماڈلنگ کے ایک مقابلے میں شرکت کی جس کے جج شاہ رخ خان تھے اور پٹھان میں شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...